ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ کمارسوامی اور فرزندنکھل کورونا پوزیٹیو

کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ کمارسوامی اور فرزندنکھل کورونا پوزیٹیو

Sun, 18 Apr 2021 10:21:57    S.O. News Service

بنگلورو،18؍اپریل (ایس او نیوز) کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ اور جنتادل (سیکولر) کے سینئر لیڈر ایچ ڈی کمارسوامی جمعرات کو کورونا سے متاثر ملے ہیں۔

مسٹر کمارسوامی نے ٹوئٹ کیا کہ میری کورونا ٹیسٹ رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ میں ان تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں جو گزشتہ کچھ دنوں میں میرے رابطہ میں آئے ہیں، وہ اپنا ٹیسٹ کرائیں اور خودکو آئیسولیٹ کرلیں۔

سابق وزیراعلیٰ گزشتہ دس دنوں سے ماسکی اور بسواکلیان سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم میں مصروف تھے۔

کمارسوامی کے فرزند اداکار نکھل کمار سوامی کی رپورٹ بھی پوزیٹیوآئی ہے۔اس طرح ان کی اہلیہ انیتا کمار سوامی نے اپنے آپ کو کوارنٹائن کرلیا ہے۔

 


Share: